15 مئی 2012 - 19:30

شامي حکام نے ملک کے حاليہ پارليماني انتخابات کے نتائج کا اعلان کرديا ہے جسکے مطابق ملک کے اکياون في صد رائے دھندگان نے اپنا حق رائے دھي استعمال کيا ہے-

ابنا: شام کے اليکشن کميشن کے سربراہ خلف الغزاوي نے نامہ نگاروں کو بتايا ہے کہ انتخابات ميں عوام  کي شرکت کا تناسب اکياون آعشاريہ دو چھے في صد رہا ہے- انہوں نے کہا کہ پارليمان کي دو سو پچاس نشستوں ميں سے تيس نشستوں پر خاتون اميدواروں نے کاميابي حاصل کي ہے-

انہوں نے کہا کہ اپوزيشن اور آزاد اميدواروں نے پارليمنٹ کي سات في صد  سے زيادہ نشستيں حاصل کي ہيں-

يہ انتخابات صدر بشار اسد کي اعلان کردہ اصلاحات کا حصہ ہيں جس کا مقصد ملک ميں کثير الجماعتي نظام کو مستحکم بنانا ہے-

صدر بشار اسد نے اصلاحات کے پروگرام کے تحت تيرہ مئي کو ملک ميں آئيني سپريم کورٹ کي تشکيل کا بھي حکم دے ديا ہے-سرکاري خـبر رساں ايجنسي کے مطابق سپريم کانسٹي ٹيوشنل کورٹ سات ارکان پر مشتمل ايک خودمختار ادارہ ہوگا اور اسکے ارکان چارسال کے لئے خدمات انجام دينے کے بعد سبکدوش ہوجائيں گے-......

/169